لاہور، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاہور گیریژن کا دورہ ، آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ بھارتی اشتعال انگیزیاں
کشمیرمیں مظالم سےتوجہ ہٹانے کی کوشش ہے لیکن سرحد پار سے کسی بھی جارحیت
کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر
جاوید باجوہ نے لاہورگیریژن کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے،
لاہورگیریژن آمد پر کور کمانڈر لاہورلیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے آرمی چیف کا
استقبال کیا۔
آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ کو کور ہیڈکوارٹرزاور ہیڈکوارٹرز پاک رینجرز چناب میں آپریشنل
تیاریوں اوردیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے بھارتی فورسز
کی طرف سے لائن آف کنڑول کی خلاف ورزی پر پنجاب رینجرزکی جوابی کاروائیوں
کو سراہا اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہارکیا۔
آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ نے لاہور گیریژن میں افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ اور اشتعال انگیزی کرکے بھارت
مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے لیکن کسی
بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں ۔
آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ نے کہا کہ پاک فوج اوررینجرزپنجاب نے داخلی سلامتی کے خطرات کوکم
کرنےمیں اہم کردارادا کیا ہے، پاکستان کے عوام ہی ہماری اصل طاقت ہیں،
ہمیں قوم کی توقعات پرپورا اترنا ہے، قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے
خلاف جنگ میں پاک فوج کی مکمل حمایت کرتی ہے جب کہ پاک فوج کے کردارپر قوم
کو فخرہے۔