کوئٹہ، چمن میں معمولی تکرار پرپولیس اہلکاروں اور شہری کے درمیان ہاتھا پائی
چمن میں معمولی تکرار پر پولیس اہلکاروں اور شہری کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔ پولیس نے شہری پر شدید تشدد کیا۔
چمن شہر میں ڈی ایس پی کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ سڑک کنارے کھڑے موٹر
سائیکل سوار کا راستہ نہ دینے پر پولیس اور شہری کے درمیان گالم گلوچ ہوئی
اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی جس کے بعد دیگر اہلکار بھی موقع پر پہنچ
گئے اور شہری کی خوب درگت بناتے ہوئے پولیس موبائل میں بٹھاکر اپنے ہمراہ
تھانے لے گئے۔