لیہ، ٹراما سینٹر فتح پور میں سہولیات کی عدم دستیابی پر شہریوں کا صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج
لیہ میں ٹراما سینٹر فتح پور میں سہولیات کی عدم دستیابی پر شہریوں نے
صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ
بھی مسلسل جاری رہا۔
فتح پور میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے دور میں بننے
والے ٹراما سینٹر میں سہولیات نہ پہنچائی جاسکیں۔ ٹراما سینٹرمیں سہولیات
کی عدم موجودگی پر شہریوں نے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری الطاف کی قیادت
میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی
کرتے ہوئے ٹراما سینٹرکو بحال کرنے کے لئے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ
کیا۔
سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری الطاف حسین نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ
اگر ٹرا ما سینٹر بحال نہ کیا گیا تو لاہور میں دھرنا دیں گے۔