Feb 04, 2017 02:30 pm
views : 915
Location : Domestic Place
Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah Media Talk
کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے نئے ناظم آباد جم خانے کا افتتاح کردیا
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیا ناظم آباد جم خانے کا سنگ بنیاد
رکھ دیا ، اس موقع پروزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صحت مند اور مسابقتی
معاشرہ ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ اسی طرح نیا ناظم آباد جم خانہ
ہمارے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھے گا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں مل جل کراپنے نوجوانوں کے لئے ایسے ہی
راستے ہموار کرنے کی ضررت ہے جہاں انہیں بہترن کھلاڑی بننے میں مدد مل سکے۔
نیاناظم آباد ایک ہاوسنگ سوسائٹی ہے جہاں سڑکوں کی
تعمیر،اسپتال،مسجد،اسکول ،کمرشل ایریا، فٹنس سینٹر،اسپورٹس کلب ،پارک اور
دیگر سہولیات فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔اس کی تکمیل کے بعد
یہاں30ہزار تک گھروں اور ایک لاکھ پچاس ہزارافراد کی گنجائش ہوگی۔
وزیر اعلی ٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس عزم کے ساتھ معاہدہ
طے پایا گیا ہے کہ نیا ناظم آباد جم خانہ کھیلوں کوہر پہلو سے فروغ دے گا
جبکہ نیا ناظم آباد (لوائی)اسٹیڈیم کراچی کنگز کے لئے ہوم گراونڈ کی حیثیت
رکھتا ہے یہ گراونڈ سب سے پہلی پی ایس ایل فرنچائزہے جہاں ٹیمیں ٹریننگ کے
ساتھ ساتھ پریکٹس سیشن کریں گی۔
اس موقع پر نیا ناظم آباد ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے تاجر برادران
،بینکاروں اور کرکٹرز کے ساتھ ساتھ کراچی کی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب نے ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے
کہا کہ کرکٹ ایک سنسنی خیز کھیل ہے جس سے پوری قوم محبت کرتی ہے اور اس سے
لطف اندوز ہوتی ہے ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں کراچی کنگز کے ساتھ ہیں
اور ہمیں امید ہے کہ ٹیم بہتر اور مسابقتی کھیل پیش کرے گی۔