Feb 04, 2017 05:55 pm
views : 765
Location : SSP East Office
Karachi- SSP East Zulafqar Mehar Press Conference
کراچی، نیو ٹاؤن پولیس کی کارروائی، شہریوں کو لوٹنے والا دو رکنی گروہ گرفتار
نیو ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو لوٹنے والے دو رکنی گروہ
کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا
گیا۔
ایس ایس پی ایسٹ ذوالفقار مہر نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
بتایا کہ نیو ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے شہریوں کو لوٹنے والے دو
ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے گاڑیاں، تین لیپ ٹاپ،
زیورات اور 28 فون برآمد کرلئے گئے ہیں۔
ایس ایس پی ذوالفقار مہر کا کہنا تھا کہ ملزمان چالیس سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے تیس شناختی کارڈ بھی برآمد کئے گئے ہیں۔