گوجرانوالہ، فلائی اوور کی سیوریج لائن میں بلی پھنس گئی
اولڈ سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب فلائی اوور کی سیوریج لائن میں بلی پھنس گئی
، جسے نکالنے کیلئے شہریوں نے اپنی مدد آ پ کے تحت آپریشن شروع کیا اور
ایک گھنٹے کی جدو جہد کے بعد شہریوں نے بلی کوسیوریج لائن سے نکال لیا لیکن
کافی دیر سیوریج لائن میں پھنسے رہنے کے باعث بلی کی گردن میں شدید چوٹ
آئی ہے۔
بعد ازاں شہریوں نے بلی کو جانوروں کے ہسپتال منتقل کر دیا۔بلی بچاؤ آپریشن
کے دوران ٹریفک کی روانی میں بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا۔