Feb 04, 2017 07:17 pm
views : 846
Location : Domestic Place
Lahore- Protest against Gas Loadshedding
لاہور، گیس لوڈشیڈنگ پر شہری سراپا احتجاج
زندہ
دلان شہر لاہور کے شہری گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ گیس
نہ ملنے کی وجہ سے بچے بغیر ناشتے کے اسکول جانے پر مجبور ہیں۔ علاقہ
مکینوں نے حکومت سے گیس بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
گیس کی لوڈشیڈنگ کا شکار خاتون نادیہ کا کہنا تھا کہ گیس نہ ملنے کی وجہ سے
ہم بہت زیادہ پریشان ہوگئے ہیں۔ گیس نہ ہونے کی وجہ سے ناشتہ نہیں پک
پارہا اور ہمارے بچے بھوکے اسکول جانے پر مجبور ہیں۔ حکومت ہمارے لئے کچھ
نہیں کررہی ہے۔ ہم بہت پریشان ہیں۔
ایک نوجوان محمد کامران کا کہنا تھا کہ خادم اعلیٰ شہباز شریف اور وزراء سے
اپیل ہے کہ غریب لوگوں کا خیال کیا جائے۔ لوگ سردی سے بچنے سے کیلئے گھروں
میں ہیٹر بھی استعمال کرتے ہیں لیکن نوبت تو یہاں تک آگئی ہے کہ روٹیاں
پکانے تک کیلئے گیس نہیں ہے۔ لوگ لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں۔ بل دینے کے
باوجود ہمیں گیس نہیں مل رہی۔ حکام بالا سے اپیل ہے کہ گیس بحال کی جائے
تاکہ ہمارا گزربسر اچھے طریقے سے ہوسکے۔
ایک اور خاتون رضیہ سلطانہ کا کہنا تھا کہ ہمیں گیس ذرا سی بھی نہیں مل
رہی۔ ہم کہاں جائیں۔ بل لے لیا جاتا ہے لیکن گیس فراہم نہیں کی جارہی۔ اس
حکومت نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ ہمارے اخراجات پورے نہیں ہوتے لیکن اس
کے باوجود بل باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں مگر گیس نہیں مل رہی۔ ایاز صادق ووٹ
لینے آگئے تھے لیکن اب کوئی جیئے یا مرے ان کو چکر لگانے کی زحمت تک نہیں
ہوتی۔