کراچی، اے این ایف کی کارروائی، 13کروڑ روپے مالیت کی بارہ کلو ہیروئن برآمد
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کامیاب
کارروائی کرکے بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے
مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی۔ خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران دو
ملزمان بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔
جوائنٹ ڈائریکٹر اے این ایف کرنل عاصم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اے این
ایف نے خفیہ اطلاع پر انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کھڑے کنٹینر پر کامیاب
کارروائی کرکے فرنیچر میں چھپائی گئی 12کلو گرام ہیروئن برآمد کی ہے۔ برآمد
کی گئی ہیروئن کی عالمی منڈی میں 13 کروڑ روپے مالیت بتائی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہیروئن کو فرنیچر میں چھپاکر بیرون ملک اسمگل کیا جارہا تھا جو کہ ملک کی بدنامی کا باعث بنتی۔