کراچی، وزیرا علیٰ سندھ سے سی پی این ای کے وفد کی ملاقات
وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز
(سی پی این ای) کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ وزیرا علیٰ ہاؤس آمد پر وزیر
اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفد کے ارکان کو خوش آمدید کہا۔
وفد میں ضیاء شاہد، اعجاز الحق، ڈاکٹر جبار خٹک، امتیاز عالم اور دیگر شریک تھے۔
ضیاء شاہد نے سی پی این ای کی طرف سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے اقدامات کو سراہا۔
اس موقع پر وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اچھی گورننس
کی ایسی مثال قائم کرنے کی کوشش کررہا ہوں کہ آنے والا وزیرا علیٰ اس کو
تبدیل نہ کرسکے۔