کراچی ، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ
ڈی جی رینجرزمیجر جنرل محمد سعید نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور
سیکیورٹی صورتحال کو یقینی اور مؤثر بنانے کیلئے مزید احکامات جاری کیے۔
ترجمان سند ھ رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے
شہر کے مختلف علاقوں لیاقت آباد، ناظم آباد، پاک کالونی اور گولیمار کا
دورہ کیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق سیکٹر کمانڈرز نے ڈی جی رینجرز کو علاقوں
کی صورتحال پر بریفنگ دی جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی صورتحال مؤثر بنانے
کیلئے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈی جی رینجرزسند ھ میجر جنرل محمد سعید کا
کہنا تھا کہ شہر کی سیکیورٹی صورتحال یقینی اور مزید مؤثر بنائی جائے۔
ترجمان سند ھ رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز نے سائٹ ایسوسی ایشن کا بھی
دورہ کیا جہاں تاجروں نے کراچی میں امن کی بحالی اور سیکیورٹی انتظامات پر
میجر جنرل محمد سعید سے اظہار تشکر کیا۔