Feb 06, 2017 01:38 am
views : 840
Location : Different Areas
Karachi- Disabled Children Organizes Race on Kashmir Day
کراچی،اسپیشل اولمپکس کو فروغ دینے کے لئے معذور بچوں کے لئے سے ریس کا انعقاد
پاکستان اسپیشل اولمپکس کمیٹی اورنجی ادارے کی جانب سے کھیلوں کو فروغ دینے کےلئےخصوصی افراد کے لئے ریس کا انعقاد کیا گیا۔
ریس کا مقصد خصوصی افراد کے کھیلوں کو فروغ دینا تھا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سر زمین
پارٹی کے جنرل سیکرٹری رضا ہارون کا کہناتھا کہ اسپیشل اولمپکس کے سلسلےمیں
ریس کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ملکمیں اسپیشل اولمپکس کے حوالے سے عوام
میں آگہی پیدا کرنا تھا جبکہ اس سے ملک میں معزور افراد کے کھیلوں کو بھی
فروغ حاصل ہوگا۔
ریس کا مقصد نہ صرف کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے خصوصی افراد کی
حوصلہ افزائی کرنا تھا بلکہ عوام کی توجہ اس بات پر مبذول کرانا تھی کہ رف
اسپیشل کہنے سے معذور افراد کے حقوق ادا نہیں ہوتے بلکہ انہیں خصوصی توجہ
بھی دینی چاہیے۔
عوام سے گذارش کرتا ہوں کہ خصوصی افراد کو خصوصی وجہ دی جائےجس کے وہ مستحق ہیں۔
نجی ادارے کی جانب سے خصوصی افراد کے لئے ریس کا انعقاد کیا گیا۔