لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی سردار اویس لغاری کی ملاقات
لا ہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی سردار اویس
لغاری نے ملاقات کی ۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات وزیر اعلیٰ ہاؤس لاہور میں
ہوئی ۔ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب کی ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی
کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میرا دل جنوبی
پنجاب کے عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے۔جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے
اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔میں خودجنوبی پنجاب میں فلاح عامہ
کے منصوبوں پر پیش رفت کی نگرانی کر رہا ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی
ترقی و خوشحالی کیلئے مزید وسائل فراہم کریں گے۔ملتان میٹرو بس پراجیکٹ
جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے ایک شاندار تحفہ ہے۔میٹرو بسیں چلنے سے شہریوں
کو بین الاقوامی معیار کی جدید اور تیز رفتاری سفری سہولتیں میسر آئی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں
کی مخالفت عام آدمی کی ترقی اور خوشحالی کی مخالفت ہے۔پاکستان کے
باشعورعوام ترقی کے مخالفین کو بری طرح مسترد کرچکے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی
حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کو مزید خوشیاں دے گی۔