Feb 06, 2017 02:16 am
views : 1154
Location : Different Areas
Karachi- Tehreek Labaik ya Rasool Allah rally on Kashmir day
کراچی،تحریک لبیک یا رسول اللہ کے زیر اہتمام کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کا انعقاد
کراچی میں یو م یکجہتی کشمیر کے موقع پر تحر یک لبیک یا رسول اللہ کراچی
ڈویژن کے زیر اہتمام بہار شر یعت مسجد سے کراچی پر یس کلب تک نکالی گئی
۔ریلی کے شرکاء نے ہا تھو ں میں پا کستانی پر چم ، کتبے اور بینر ز اٹھا
رکھے تھے ۔
ریلی بعنوان کشمیر بنے گا پا کستان کے شر کاء سے پر یس کلب کے سامنے خطاب
کرتے ہو ئے تحر یک لبیک یا رسول اللہ سند ھ کے امیر مفتی غلام غوث بغدادی
نے کہا کہ کشمیر پا کستان کی شہ رگ ہے لیکن کشمیر اور فلسطین کی آزادی جہا د
اور مسلسل جدوجہد سے مشروط ہے ۔یہ ہمارا المیہ ہے کہ کشمیر کمیٹی پر
سالانہ 60کروڑ روپے پا کستان کے غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی سے خرچ ہو
نے کے باوجود کشمیر کمیٹی کی کارکردگی صفر اور کمیٹی کے سربراہ محب وطن پا
کستانیوں کے تحفظات ہیں ۔
کراچی کے امیر علامہ سید محمد زمان جعفری نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ حکمراں
کشمیر کی آزادی پر معذرت خواہا نہ رویہ اختیار کر کے پا کستان کے غیور
مسلمانوں کی حمیت اور غیر ت کا خون کر رہے ہیں ۔ہم کشمیر کی آزادی کی راہ
میں شہادت کی سعادت حاصل کرنے والے شہدا کو سلام عقیدت ہیش کر تے ہو ئے یہ
عہد کر تے ہیں کہ شمع رسالت کے پروانے شہد ائے کشمیر کے لہو کو کسی بھی
قیمت پر رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور فلسطین کے مجاہدین کو بھی تنہا نہیں
چھوریں گے ۔