کوئٹہ،وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کا ورکرز کنونشن سے خطاب
وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل
کئے بغیر خطے میں قیام امن ممکن نہیں ، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کشمیر
کے مسئلے سے نظریں چرا کر بلوچستان میں نام نہاد تحریک کی بات کرتے ہیں،
اقوام متحدہ کشمیری مسلمانوں کے رائے کا احترام کرے۔
کوئٹہ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ
بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کے موقع پر
کشمیر ی عوام نے جو قربانیاں دیں وہ کبھی نہیں بھول سکتے کشمیری شہداء کی
پاکستانی پرچم میں تدفین بھارت کے خلاف کسی ریفرنڈم سے کم نہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کا کہنا تھاکہ کشمیری عوامی پر
بھارتی جارحیت کسی جنگی جنون سے کم نہیں اور بھارتی وزیر اعظم بلوچستان میں
نام نہاد تحریک کا نام لیتے ہیں ،انھوں نے بتایا کہ چند لوگوں کو خرید کر
یا باہر بٹھا کر تحریکیں نہیں چلتی بلوچستان میں امن قائم ہو چکا ہے اور اب
زرخرید غلاموں کو بلوچستان میں کوئی جگہ نہیں ملے گی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ
کشمیر ی عوام کے رائے کا احترام کرتے ہوئے انھیں انکے حق خود ارادیت دیں۔
تقریب میں کشمیری رہنماوں نے بھی خطاب کیا بعد ازاء آفیسرز کلب سے کوئٹہ
پریس کلب تک کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے ریلی نکالی گئی۔