Feb 06, 2017 12:43 pm
views : 851
Location : Different Areas
Peshawar- Kashmir Day Solidarity Rally
پشاور، پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج یوم یکجہتی کشمیرمنایا جارہا ہے
ملک بھر کی طرح پشاور میلاد چوک میں بھی یوم کشمیر یک جہتی کے حوالے سے آل جموں کشمیر مسلم لیگ ن پشاور کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی۔ریلی شہر کے مختلف علاقو ں سے ہوتی ہو ئی پشاور پر یس کلب کے باہر پہنچ کر اختتام پذیر ہو ئی۔
ریلی میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جس پر کشمیر کی عوام کے ساتھ یکجہتی کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں پرہونے والے مظالم اورانہیں حق خودارادیت سے محروم رکھے جانے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔