پشاور،دس ماہ قبل چڑیا گھر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھاجو تاحال مکمل نہ ہوسکا
پشاور چڑیا گھر کی تعیر کا منصوبہ تاخیر کا شکارہونے کی وجہ سےعوام تفریحی سہولیات سے محروم ہیں۔
دس مال قبل دو ارب کی لاگت سےتعمیر ہونے والے 29 ایکڑ اراضی پرمشتمل چڑیا
گھر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا جو چھ ماہ کلے عرصےمیں مکمل ہونا
تھاتاہم دس ماہ گزر جانے کے بعدبھی منصوبہ تاحال مکمل نہیں کیا جاسکا۔
تحریک انصاف کے چئیرمین کے دعوے دھر ے کے دھرے رہ گئے۔ صوبائی حکومت کی
جانب سےاعلانات سامنے آئے کہ دسمبر کے مہینے میں چڑیا گھر کو عوام کیلئے
کھولا جائے گا جو محض دعوٰ ی ہی ثابت ہوا ۔
شہریوں کی جانب سےبھیانتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے،کہتے ہیں کہ
تفریح کا کچھ نہ کچھ موقع تو مل جاتا تاہم کچھ بنتا دکھائی نہیں دے
رہا،اگر منصوبہ بروقت تعمیر کیاجاتا ہے تویہ چڑیا گھر رقبہ اور تنوع کے
لحاظ سے لاہور کے چڑیا گھر سے زیادہ اور بہتر ہوتا۔