چترال، شیر شال کریم آباد میں برفانی تودہ گھروں پرگرنے سے 14 افراد جاں بحق
چترال کے علاقے شیر شال کریم آباد میں برفانی تودہ گرنے سے 6 گھر دب گئے جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔
span style="color: rgb(0, 0, 0); font-size: 18px; font-style: normal; font-variant-ligatures: normal; font-variant-caps: normal; font-weight: normal; letter-spacing: normal; text-align: start; text-indent: 0px; text-transform: none; white-space: normal; word-spacing: 0px; display: inline ! important; float: none;">چترال کے علاقے شیرشال کریم آباد میں 6 گھر برفانی تودے کی زد میں آ گئے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں 6 خواتین، 6 بچے اور 2 مرد شامل ہیں جس کی کمانڈنٹ چترال اسکاوٹس نظام الدین نے بھی تصدیق کردی ہے۔
span style="color: rgb(0, 0, 0); font-size: 18px; font-style: normal; font-variant-ligatures: normal; font-variant-caps: normal; font-weight: normal; letter-spacing: normal; text-align: start; text-indent: 0px; text-transform: none; white-space: normal; word-spacing: 0px; display: inline ! important; float: none;">دوسری جانب چترال میں 5 فٹ تک برف باری ہونے کے باعث ابھی تک امدادی کارروائیاں شروع نہیں ہوسکی ہیں، مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام کرنے میں مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ ارندو کے علاقے میں بھی اسکاؤٹس کے پوسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 7 جوان زخمی ہوگئے۔
span style="color: rgb(0, 0, 0); font-size: 18px; font-style: normal; font-variant-ligatures: normal; font-variant-caps: normal; font-weight: normal; letter-spacing: normal; text-align: start; text-indent: 0px; text-transform: none; white-space: normal; word-spacing: 0px; display: inline ! important; float: none;">ریسکیو ذرائع کے مطابق شدید برفباری کے باعث چترال کا دیگر شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہے جب کہ برفانی تودے تلے دبے 2 افراد کو7 گھنٹے بعد بحفاظت نکال لیا گیا جن میں ایک مرد اورایک خاتون شامل ہے، اس کے علاوہ تودے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔
span style="color: rgb(0, 0, 0); font-size: 18px; font-style: normal; font-variant-ligatures: normal; font-variant-caps: normal; font-weight: normal; letter-spacing: normal; text-align: start; text-indent: 0px; text-transform: none; white-space: normal; word-spacing: 0px; display: inline ! important; float: none;">دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چترال میں برفانی تودہ گرنے کا واقعہ صبح سویرے پیش آیا، متاثرہ علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ برفانی تودے سے اب تک 7 لاشیں اور 2 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔ چترال اسکاؤٹس کی چوکی سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے ایک ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی بھی ہوئے جنہیں ریسکیو کرلیا گیا ہے۔