Feb 06, 2017 01:29 pm
views : 902
Location : Different Areas
Peshawar- Anti-polio drive starts in 8 districts of KPK
پشاور، خیبر پختونخوا کے پانچ اضلاع میں آٹھ روزہ انسداد پولیو مہم شروع
پشاورسمیت خیبر پختونخوا کے پانچ اضلاع میں آٹھ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔
آٹھ روزہ انسداد پولیو مہم پشاور،چارسدہ ،نوشہر ہ،مردان،اور صوابی میں ہوگی۔
کوارڈینیٹر اکبر خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں سال کی پہلی مہم ہے جس میں بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے، مہم کے دوران 5 لاکھ 55 ہزار سے زائد بچوں کو ٹیکے جبکہ پانچ لاکھ کو قطرے پلائے جائیں گے۔
پشاور میں 201794،نوشہرہ 75970،چارسدہ 79394,،مردان 119704اور صوابی میں78594بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔آٹھ روزہ انسداد پولیو مہم کے لئے ہیلتھ ورکرز کی 3238ٹیمیں اور 6416کمیونٹی موبلائزر بھی تعینات کئے گئے ہیں۔