Feb 06, 2017 01:48 pm
views : 803
Location : Different Areas
Quetta- Heavy Snowfalls in Different Areas, Weather turns Cold
کوئٹہ ، شمالی بلوچستان میں برفباری کے بعد خون جما دینے والی سردی
بلوچستان
کے شمالی علاقوں میں برفباری کے بعد خون جما دینے والی سردی پڑنے لگی
،کوئٹہ میں پارہ منفی چھ ، قلات میں منفی دس تک گرگیاجبکہ چمن میں بھی
لوگوں کا باہر نکلنا دشوار ہوگیا ہے، اسکردو کے بالائی علاقوں میں چھ فٹ تک
برف باری سے صورتحال سنگین ہوگئی۔
کوئٹہ میں شد ید سر دی کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔شہر
یو ں نے شکوہ کیا ہے کہ شد ید سر دی کی لہر میں عوام کو نہ گیس مل رہی ہے
نہ پانی مل رہے ہیجس کی وجہ سیمشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
ملک کے شمالی علاقوں میں برف کا ڈھیر لگ گیا ،ریکارڈ برفباری نے نظام زندگی
مفلوج کردیا اورلوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، بلوچستان کے شمالی
علاقوں میں بھی شدید برفباری نے کئی اہم سڑکیں آمد و رفت کیلیے بند ہونے سے
ہر طرف ویرانی چھا گئی۔
ملک بالائی علاقوں میں سب کچھ جم گیا، گلگت بلتستان کے ضلع استور ، اسکردو،
غذر میں برفباری کا سلسلہ دودن سے جاری ہے،ریکارڈ برفباری نے سب کچھ درہم
برہم کردیا ہے ،رابطہ سڑکیں بند ہونے سے بالائی علاقوں سے رابطہ شہر سے
منقطع ہے۔
لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں اشیائے خوردنوش کی قلت پیدا ہوگئی
ہے،برفباری کے باعث بجلی کے کھمبے اور ٹرانسمیشن کیبل بھی ٹوٹ گئے۔