Feb 06, 2017 02:45 pm
views : 844
Location : Afghan Consulate
Karachi- Official killed in firing inside Afghan Consulate
کراچی ، افغان قونصل خانے میں گارڈ کی فائرنگ سے سفارت کار جاں بحق،پولیس
کراچی میں کلفٹن میں افغان قونصل خانے میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے سفارت کار محمد ذکی جاں بحق ہو گیا۔
کراچی کے علاقے کلفٹن میں افغان قونصل خانے کے اندر فائرنگ سے ایک شخص
زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے
میں ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد ذکی کے نام سے
ہوئی ہے جو افغان قونصل خانے کا تھرڈ سیکرٹری بتایا جاتا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان نیمیڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کا
واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے اور تھڑد سیکرٹری کو فائرنگ کرنے والا
سیکیورٹی اہلکار بھی افغانی ہے جسے حراست میں لیا جاچکا ہیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکار کا نام
راحت اللہ ہے جس نے ایس ایم جی کے ذریعے سیکرٹری کو نشانہ بنایا پولیس نے
جائے وقوعہ سے 25 گولیوں کے خول اپنی تحویل میں لے لئے ہیں۔