Feb 06, 2017 04:02 pm
views : 966
Location : GEPCO Head Office
Gujranwala- GEPCO Employees Protest
گوجرانوالہ، گیپکو ملازمین کا مستقل نہ کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
گوجرانوالہ میں مستقل نہ کیے جانے پر گیپکو ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے
ہوئے حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔اس موقع پر مظاہر ین نے مطالبہ کیا
کہ دو سال سے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے سات سو تہتر افراد کو فوری مستقل
کیا جائے۔
مستقل نہ کیے جانے کے خلاف گیپکو ملازمین نے گیپکو ہیڈ کوارٹرکے باہر
احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،مظاہرین کا کہنا
تھاکہ دوہزار پندرہ میں سات سو تہتراسسٹنٹ لائن مینوں کو یہ کہہ کر بھرتی
کیا گیا تھاکہ ان کو ایک سال بعد مستقل کردیاجائے گا لیکن دو سال گزرنے کے
باوجود انہیں مستقل کیا جا رہا ہے اور نہ ہی تنخواہیں ادا کی جا رہی ہیں۔
مظاہرین کا کہان تھا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے ان کے گھروں کے چولہے
ٹھنڈے ہو گئے ہیں اور مستقل نہ کئے جانے سے ان کا معاشی قتل ہو رہا ہے ،
انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ سات سو تہتر ملازمین کو فوری طور پر
مستقل کیا جائے۔بعد ازاں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔