Feb 06, 2017 04:09 pm
views : 937
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting about Industry
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
لا ہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
ہوا۔اجلاس میں انجینئرنگ کنسلٹنسی سروسز پنجاب (ای سی ایس پی) کی تنظیم نو
اور استعدادکار بڑھانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا
گیا۔مینجنگ ڈائریکٹر ایس سی ایس پی شہزاد رحمن کی ادارے کی تنظیم نو کے
حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ انجینئرنگ
کنسلٹنسی سروسز پنجاب کا بنیادی مقصد پنجاب حکومت کے پراجیکٹس کیلئے اعلیٰ
معیار کی مشاورتی خدمات فراہم کرنا ہے۔اس مقصد کیلئے ادارے کے پاس تمام
شعبوں کے حوالے سے مہارت اور کور کپیسٹی ہونی چاہیئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ادارے کیلئے حاصل کی گئی
ہیومن ریسورس کا فوری طور پر تھرڈ پارٹی آڈٹ ویلیوایشن کرایا جائے۔ ادارے
میں اعلیٰ معیار کی تجربہ کار ہیومن ریسورس کی شمولیت ضروری ہے۔مقاصد کے
حصول اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ادارے میں نوجوان تجربہ کار ہیومن ریسورس
شامل کی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ انجینئرنگ کنسلٹنسی سروس
پنجاب کو عالمی معیار کی کنسلٹنسی کمپنی بنانا ہے۔ادارے کی استعدادکار
بڑھانے کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات کئے جائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے ایک ماہ کے اندر حتمی سفارشات اور بزنس پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے۔
صوبائی وزراء ملک ندیم کامران، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، چیئرمین پی سی ٹی بی
لیفٹیننٹ جنرل (ر) ایم اکرم خان، چیف سیکرٹری، متعلقہ سیکرٹریز، ایم ڈی
پیپرا اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔