وہاڑی، نابینا افراد کا نوکریاں نہ ملنے پر ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ
وہاڑی میں نابینا افراد نے نوکریاں نہ ملنے پر ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا اور مظاہرہ کیا۔
ڈی سی آفس وہاڑی کے سامنے نابینا افراد کا احتجاجی دھرنا اور مظاہرہ جاری
ہے جس میں نابینا افراد کی طرف سے ضلعی افسران کے خلاف شدید نعرہ بازی کا
سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس موقع پر مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے نابینا افراد کو
نوکریوں کا کوٹہ دیا تھا جس پر دیگر اضلاع میں عمل درآمد بھی ہوچکا ہے اور
نابینا افراد کو دی جانیوالی ملازمتوں پر تنخواہیں بھی مل رہی ہیں لیکن
وہاڑی میں ضلعی افسران اور سوشل ویلفئیر ادارہ نے نابینا افراد کو مکمل طور
پر نظرانداز کیا گیا ہے اور ہم چار سال سے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔
مظاہرین کا مزید کہنا ہے کہ یہ احتجاجی دھرنا اور مظاہرہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمیں اپنا حق نہیں مل جاتا ہے۔