پشاور،خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے بانی محمد طاہر عمر زئی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے
وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ عمران خان کے طالب علمی کے
دوست محمد طاہر عمرزئی تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑے۔ طاہر عمر زئی
خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر سمیت دیگر اہم عہدوں پر بھی رہ چکے ہیں۔
وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کا پشاور پر یس کلب میں پر یس کانفر نس سے
خطاب کر تے ہو ئے کہنا تھا کہ عمران خان نے تحریک انصاف کے ایک اور بانی کو
کھو دیا ہے،سپریم کورٹ کے باہر تقاریر کرنے والے اپنے صوبے کو دیکھے۔آئندہ
الیکشن تک پرویز خٹک بھی تحریک انصاف کو چھوڑ دینگے۔
وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن
سمیت صوبے کے ادارے عمران خان کے خلاف گواہی دے رہے ہیں،الیکشن کمیشن نے
عمران خان کا حساب مانگا تو گالیاں دینے لگے۔
وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر انگلی اٹھانے
والوں کے خود دس دس آف شور کمپنیاں ہیں،خان صاحب وزیر اعظم کی کرسی لگن اور
جدوجہد سے ملتی ہے۔
اس موقع پر تحر یک انصا ف میں شامل ہو نے والے رہنمامحمد طاہر عمر زئی کا
کہنا تھا کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا کے لوگوں کا استعمال کیا۔ تحریک
انصاف میں پرویز خٹک کو میں لے کر آیاتھا۔