پشاور، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدرات کابینہ کا اجلاس
پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدرات کے پی کے کابینہ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں نئے پرائمری اسکولوں میں خواتین اساتذہ بھرتی کی منظوری دی جائے
گی۔ کمپلسری پرائمری اینڈ سیکنڈ ری ایجوکیشن ایکٹ کی منظوری بھی آج کا بینہ
دے گی۔ نئے قا نون سازی کے تحت چھ سال سے 16سال عمر کے بچوں کے لئے تعلیم
لازمی ہوگی۔
اجلاس میں نئے ایکٹ میں بچوں کوا سکول نہ بھیجنے والے والدین کے لئے سزا
بھی مقرر کی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے والدین پر روزانہ کے حساب سے 100
روپے جرمانہ اور ایک ماہ قید ہوسکتاہے۔
اجلاس کے دوران پانچویں جماعت تک قرآن کا ناظرہ لازمی قرار دینے کے ایکٹ کو
بھی کابینہ منظوری دے گی، ممنو عہ بور اسلحہ کے لائسنس کے اجراء یا مکمل
پابندی سے متعلق بھی اہم فیصلہ ہوگا۔