واہ کینٹ: وزیراعظم نیبراس مل کی اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کردیا
وزیر اعظم نوازشریف نے براس مل کی اپ گریڈیشن منصوبے کاافتتاح کردیا جس کے
بعد اس کی پیداواری صلاحیت آٹحھ ہزار سے بڑھ کر چوبیس ہزار میٹرک ٹن ہوگئی
ہے، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے واہ آرڈیننس فیکٹری میں براس مل کی اپ گریڈیشن کا
افتتاح کردیا ،اس موقع پروزیر اعظم کے ہمراہ وزیر دفاعی پیداواررانا تنویر
اور وزیر داخلہ چودھری نثاربھی تھے۔ براس مل اپ گریڈیشن کے بعد جنوبی ایشیا
کی سب سے بڑی مل بن گئی ہیاور اسکی پیداواری صلاحیت آٹھ ہزار سے بڑھ کر
چوبیس ہزار میٹرک ٹن ہوگئی ہے۔
اس سے قبل واہ فیکٹری آمد پر آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ اور پی او ایف
کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عمر حیات نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پروزیر
اعظم نے براس مل کا تفصیلی معائنہ کیا اور پی او ایف کے اعلیٰ حکام سے
تعارف اور مصافحہ بھی کیا۔
واضح رہے کہ براس مل انیس سو چون میں قائم کی گئی تھی جو آرڈیننس فیکٹریز
کی ضروریات کو با احسن طریقے سے پورا کر رہی ہیاپ گریڈیشن کے بعد مل کو
جدید بنایا گیا ہے اور اس کی پیداواری صلاحیت میں بھی نمایا ں اضافہ ہوا
ہے۔