Feb 07, 2017 01:50 pm
views : 868
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Corps Commandor Karachi Lt.General Shahid Baigh Mirza
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کی ملاقات
گورنرسندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری اورصنعتی ترقی کے لئے
کراچی آئیڈیل شہر ہے اور اس کی اصل شناخت بحال کرنے کے لئے سب کو مل کرکام
کرنا ہوگا۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے
گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں امن وامان کی مجموعی
صورتحال اورکراچی آپریشن سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا اور آپریشن کو
منطقی انجام تک جاری رکھے جانے کے عزم کا اظہارکیا گیا۔
گورنرسندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن کے قیام کے لیے رینجرز
اور قانون نافذ کرنے والے دیگراداروں نے بے شمارقربانیاں دی ہیں جنہیں
رائیگاں جانے نہیں دیا جائے گا۔
گورنرسندھ محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ کاری اورصنعتی ترقی کے
لیے آئیڈیل شہرہے اور اس کی اصل شناخت بحال کرنے کے لیے سب کو مل کر کام
کرنا ہوگا۔