کراچی،سلیم شہزاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دہشتگردوں کے علاج معالجے کیس کی
سماعت ہوئی جس میں ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد کو پیش کیا گیا،
عدالت نے سلیم شہزاد کو 18 فروری تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
جب کہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے سلیم شہزاد نے کہا کہ یہ
صوبہ اور ملک میرا ہے، کراچی کی سیاست کراچی میں کریں گے، جتنے بھی لوگ ہیں
میرے بچے ہیں اور میں ہی ان کو پارٹی میں لایا جب کہ پی ایس پی والے بچے
ہیں انہیں بطخ کے بچوں کی طرح تیرنا سکھانا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی
لاتعلقی کے سوال پر سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ میرے پاس سب کے سوالات کے
جوابات ہیں ثبوت کے ساتھ جواب دوں گا۔
سلیم شہزاد نے کہا کہ میرے خلاف 3 سو مقدمات بنے جو این آر او کے تحت ختم
ہو چکے ہیں، اس وقت صرف یہی ایک مقدمہ ہے جس میں مجھے گرفتار کیا۔انہوں نے
کہا کہ میں تو سب سے ملنے کو تیار ہوں مگر دیکھنا یہ ہے مجھ سے کون گلے
ملتا ہے تاہم کچھ دنوں میں سیاسی مستقبل کا فیصلہ کروں گا۔