Feb 07, 2017 02:12 pm
views : 908
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Chair meeting Business International Seminar on Business
لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلٰ سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدار ت اعلی سطح کا
اجلاس ہوا۔اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں ’’پنجاب میں سرمایہ
کاری کے مواقعوں ‘‘سے متعلق دوسرے بین الاقوامی سیمینار کے انتظامات کا
جائزہ لیاگیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں
سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگار فضاء موجود ہے۔پنجاب حکومت نے ملکی
اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کی ہیں۔لاہور میں پنجاب
میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے حوالے سے اپریل میں دو روزہ بین الاقوامی
سیمینار کا انعقاد کیا جارہاہے۔ سیمینار کے ساتھ ایکسپوسنٹر میں نمائش
کاانعقاد بھی کیا جائے گا۔سی پیک کے تناظر میں یہ بین الاقوامی سیمینار
انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔سیمینار میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی شرکت سے
پنجاب میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔اس بین الاقوامی سیمینار کے انعقاد
سے مثبت نتائج سامنے آنے چاہئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کامزید کہنا تھا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری
کے مواقعوں کے حوالے سے دوسرے بین الاقوامی سیمینار کیلئے بہترین انتظامات
کیے جائیں۔سٹیرنگ کمیٹی سیمینار کے انتظامات کو جلد حتمی شکل دے۔اس ضمن
میں رواں ماہ کے آخرمیں حتمی روڈ میپ پیش کیا جائے۔
صوبائی وزراء چوہدری شیر علی،ملک ندیم کامران ،تنویر اسلم ملک ،شیخ
علاؤالدین،عائشہ غوث پاشا،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹری داخلہ
اورمتعلقہ محکموں کے اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔