Feb 07, 2017 02:49 pm
views : 878
Location : Punjab Assembly
Lahore- Law Minister Punjab Rana Sanaullah Media Talk
لاہور،تحریک انصاف ملک میں جمہوری روایات کو ختم کرنے کے درپے ہے، راناثنااللہ
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا
ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاسی جماعتوں، سیاسی رہنماؤں اور ایوانوں
کو بھرپور کوشش کے ساتھ کام کرنے سے روکنا اور انہیں چلنے نہ دینا تحریک
انصاف کا ایجنڈا ہے، تحریک انصاف پاکستان کی جمہوری روایات کو ختم کرنے پر
تلی ہوئی ہے، اس کی کوشش ہے کہ ملک میں منفی روایات کو قائم کیا جائے اور
سیاست دانوں و سیاسی جماعتوں کی کردار کشی کر کے انہیں بھرپور طریقے سے
بدنام کیا جائے۔
وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ پی ٹی
آئی کس کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے کیا یہ عمران خان کا سسرالی ایجنڈا ہے،
ایسے تمام اقدامات کا سیاسی جماعت کی جانب سے ہونا قابل مذمت ہے ہم پی ٹی
آئی کے منفی ایجنڈے کو شکست دیں گے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی پیش رفت پر وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا
تھا عوامی تحریک روزانہ مؤقف تبدیل کرتی ہے، پہلے مجھ پر الزام لگایا گیا
کہ میں وائرلیس کے ذریعے لوگوں پر فائرنگ کا حکم دے رہا ہوں۔
وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ عوامی تحریک نے ایف
آئی آر میں 15 افراد کو ملوث کیا گیا تھا اب استغاثے میں 139 افراد کو
نامزد کردیا گیا ہے اور سارا معاملہ آئی جی پنجاب پر ڈال دیا گیا، کہا گیا
کہ انہیں خاص مقصد کے لئے بلوچستان سے پنجاب منتقل کیا گیا اور میری جگہ ان
پر الزام عائد کیا گیا کہ وائرلیس پر آئی جی پنجاب ہی حکم دے رہے تھے۔