کراچی، نرسنگ اسٹاف کا دھرنا، سرکاری اسپتالوں میں طبی سرگرمیاں معطل
کراچی میں سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں تعینات نرسنگ اسٹاف نے اپنے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب کے باہر دھرنا دے دیا ہے۔
سندھ بھر کے نرسنگ اسٹاف نے اپنے مطالبات کے حصول کے لئے طبی سرگرمیوں کو
معطل کرکے کراچی پریس کلب کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔جوائنٹ نرسز ایکشن
کمیٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے علاوہ دیگر تینوں صوبوں میں
نرسنگ اسٹاف کی تنخواہیں بہترین اور انہیں دیگر مراعات فراہم کی جارہی ہیں
لیکن ہمارے ساتھ حکومت کا ناروا سلوک جاری ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ نرسنگ
طلبا کا وظیفہ اور دیگر مراعات کو ملک کے دیگر صوبوں کے مساوی کیا جائے اور
اہل نرسوں کو ترقی دی جائے۔
دھرنے میں شریک نرسوں کا کہنا تھا کہ نرسنگ اسکولوں کے معطل کئے گئے 13
پرنسپلز کو فوری طور پر بحال کیا جائے اور اگرہمارے مطالبات منظور نہ کئے
گئے تو طبی سرگرمیوں کے بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ دھرنا بھی جاری رکھا جائے گا۔