Feb 07, 2017 03:27 pm
views : 887
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif Chairs Meeting about Industry
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
لاہو رمیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
ہوا۔اجلا س میں انڈسٹریز کے فروغ و ریگولیٹ کرنے کے اقدامات اور انڈسٹریل
زوننگ کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ صنعتی سیکٹر معیشت
کی مضبوطی اور روزگار کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس سیکٹر کا
فروغ اور انڈسٹریل زوننگ وقت کا اہم تقاضا ہے۔سندر انڈسٹریل سٹیٹ کی توسیع
کا پلان مرتب کیا جائے۔چونیاں انڈسٹریل سٹیٹ میں بھی نئی انڈسٹری لگانے کے
حوالے سے توجہ دی جائے گی۔ لاہورشیخوپورہ روڈ پرقائم انڈسٹریز پر انڈسٹریل
زوننگ کا جائزہ لیا جائے۔بغیر این او سی انڈسٹریز کے قیام پر پابندی کے
قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔قوانین موجود ہیں، ان پر عملدرآمد
کرانا متعلقہ محکموں اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ماحولیاتی قواعد و ضوابط
پر بھی عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے انڈسٹریل زوننگ کیلئے قابل عمل پلان
مرتب کرکے پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔صوبائی وزیر صنعت شیخ علاؤالدین کی
سربراہی میں کابینہ کمیٹی تشکیل بھی دی گئی۔کابینہ کمیٹی اگلے 10 روز میں
حتمی سفارشات پیش کرے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ہدایت کی کہ انڈسٹریز کو واٹر ٹریٹمنٹ،
لیبر لاز اور دیگر قواعد و ضوابط کا پابند بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
صوبائی وزراء شیخ علاؤالدین، ذکیہ شاہنواز، عائشہ غوث پاشا، مسلم لیگ (ن)
کے سینئر رہنما خواجہ احمد حسان، چیف سیکرٹری، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز
اور صدر لاہور چیمبر آف کامرس نے اجلاس میں شرکت کی۔
چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اپنے دفتر سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔