Feb 07, 2017 03:50 pm
views : 896
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting regarding Knowledge Park
لاہور ،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
ہوا۔اجلا س میں پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجوں میں جدید تعلیم کے
فروغ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔لاہو رنالج پارک کے منصوبے کے حوالے
سے مختلف امور پر ہونے والی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔پنجاب کی سرکاری
یونیورسٹیوں اور کالجوں میں زیرتعلیم طلبا و طالبات کیلئے غیرملکی پروفیسرز
کے آن لائن لیکچرز کا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کاکہنا تھا کہ اس ضمن میں جلد
حتمی پلان مرتب کرکے اس پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے۔غیرملکی پروفیسرز
کے آن لائن لیکچرز سے طلبا و طالبات کو جدید اور معیاری علم سے آراستہ
کرنے میں مدد ملے گی۔غیرملکی پروفسیرز کے آن لائن لیکچرز کے پروگرام کا
پائلٹ پراجیکٹ فی الفور شروع کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کاکہنا تھا کہ اس پروگرام کو مرحلہ وار
وسعت دیں گے۔سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجو ں میں تعلیم کے معیار کو خوب سے
خوب تر بنانا ہے۔اس ضمن میں قابل عمل سفارشات مرتب کی جائیں۔پنجاب حکومت
سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے ہر طرح کے
وسائل فراہم کرے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کاکہنا تھا کہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کا فروغ
وقت کا اہم تقاضا ہے۔ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے فروغ کیلئے بھی جامع تجاویز
تیار کی جائیں۔
اٹلی کی 2 معروف درسگاہوں کا لاہور نالج پارک میں اپنے بین الاقوامی کیمپسز کے قیام میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کاکہنا تھا کہ اٹلی کی یونیورسٹیوں کی جانب
سے لاہو رنالج پارک کے منصوبے میں اپنے کیمپسز کے قیام میں دلچسپی کا
اظہار خوش آئند ہے۔اس ضمن میں فوری طور پر پیش رفت کی جائے اور سنجیدگی کے
ساتھ آگے بڑھا جائے۔اطالوی درسگاہوں کے بین الاقوامی کیمپسز کے قیام کیلئے
ضروری امور جلد سے جلد طے کئے جائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کامزیدکہنا تھا کہ سرکاری یونیورسٹیوں اور
کالجوں میں جدید و معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر
انفرادیت اور جدت سے آگے بڑھنا ہوگا۔ہم سب نے مل کر اعلیٰ تعلیم کے معیار
کو بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق بنانا ہے۔اس ضمن میں پیشہ ورانہ انداز میں
کام کرنے کی ضرورت ہے۔
لاہور نالج پارک کمپنی کی اکیڈمک کمیٹی کے چیئرمین و معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر عطاء4 الرحمن نے بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی، مشیر ڈاکٹر عمر سیف،
چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ، کمشنر لاہور ڈویڑن، لاہو
رنالج پارک کمپنی کے بورڈ ممبران اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔