پسنی ،پا کستان کو سٹ گارڈز کی کارروائی ، کروڑ وں روپے کی غیر ملکی شراب اور بیئر برآمد
پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی (گوادر بلوچستان )
کے ساحلی علاقوں سے بھا ری مقدار میں منشیات اسمگل ہو نے کا خدشہ ہے جس
کومد نظر رکھتے ہو ئے ڈائر یکٹر جنرل پا کستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈ ر
کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے۔ پاکستان کوسٹ
گارڈز کے جوانوں نے دوران موبائل گشت بدوق کے ساحلی علاقے کے قریب دوعدد
مشکوک ٹرکوں کو نقل وحرکت کر تے ہو ئے دیکھا ، ان ٹرکوں کو چیک کرنے کے لئے
گشت پارٹی نے ان کا پیچھا کیا۔ پاکستان کو سٹ گارڈز کو اپنے پیچھے آتا
دیکھ کر اسمگلروں نے پا کستان کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے بھی جوابی فائرنگ کی
، اسمگلروں نے اندھیرے اورپہا ڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے ٹرکوں کو
کچے چھوڑ کر قریبی پہاڑوں کی طر ف فرار ہو گئے۔پا کستان کوسٹ گارڈز کے
جوانوں نے ان دونوں ٹرکوں کواپنے قبضے میں لے لیا ،تفصیلی چیکنگ کے دوران
ان دونوں ٹر کوں میں سے 9096غیر ملکی شراب کی بوتلیں اور 14372کین بیئر
برآمد ہوئیں۔شراب اور دونوں ٹرکوں کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میں
لے لیا ہے۔ پکڑی جانے والی شر اب اور ٹرکوں کی مالیت عالمی منڈی میں
تقریباً اڈھائی کروڑ روپے بتائی جا تی ہے۔
ڈائر یکٹر جنرل پا کستان کوسٹ گارڈز بریگیڈئیر عتیق الرحمن نے جوانوں کی اس
اعلیٰ کارکردگی کوسر اہتے ہو ئے ان کے لئے نقد انعامات کا اعلان کیااور اس
بات کا اعادہ کیا کی مستقبل میں بھی اسی طرح کی کارروائیاں بھر پور جوش
وجذبے کے ساتھ جاری رہیں گے تا کہ وطن عزیز کو اس طرح لی لعنت سے نجات
دلائی جا سکے۔