لا ہو ر ، وزیراعلیٰ پنجاب سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم محمد
نواز شریف کی قیادت میں منصوبوں کو جس شفافیت اور تیز رفتاری کیساتھ مکمل
کیا جا رہا ہے، پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ وزیر
اعظم محمد نواز شریف نے قومی وسائل شفاف طریقے سے قوم پر صرف کئے ہیں۔ ماضی
کے حکمرانوں نے اپنے دور میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔زمینوں پر قبضے
اور اربوں روپے کے قرضے معاف کرانیوالے آج کس منہ سے کرپشن کیخلاف واویلا
کرتے ہیں۔قومی دولت کو دونوں ہاتھوں سے بے دردی سے لوٹنے والوں کے کڑے
احتساب کا وقت آگیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بے بنیاد الزامات لگانے
والے پہلے اپنے کرپشن آلودہ گریبان میں جھانکیں۔باشعور عوام جان چکے ہیں کہ
شکست خوردہ عناصر کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔وزیراعظم نے ملک و قوم کو
مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے اپنا دن رات ایک کر رکھا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی
شفاف تکمیل کے ذریعے قوم کے اربوں روپے کے وسائل بچا کر اعلیٰ مثال قائم کی
ہے۔
وزیر اعلی سے ملاقات کرنیوالوں میں اراکین قومی اسمبلی ساجد مہدی،عالم
دادلالیکا، ریاض الحق ،اراکین صوبائی اسمبلی عامر حیات ہراج،خرم اعجاز
چٹھہ، حاجی عمر فاروق اور توفیق بٹ شامل تھے۔