Feb 07, 2017 05:18 pm
views : 772
Location : Lady Reading Hospital
Peshawar- CM KPK Parvez Khattak Media Talk
پشاور، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ
پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں نو بیڈ پر مشتمل جنرل آئی سی یو وارڈ کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کاکہنا تھا کہ ہمیں
ہسپتالوں کے حوالے سے قانون سازی کرنے میں وقت لگ گیا،پشاور میں میٹرو بس
سمیت دیگر بڑے منصوبے آ رہے ہیں۔سب سے بڑا میگا پراجیکٹ صحت،تعلیم اور دیگر
ادارے ٹھیک کرنا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کاکہنا تھا کہ موٹر وے کا افتتاح کرنا
بڑا کام نہیں ہے،ہسپتالوں کا نظام درست ہونا چاہئے ،ہسپتالوں میں شہریوں کو
دوائیاں مفت مل رہیں ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا مزیدکہنا تھا کہ ہماری حکومت کو
گزشتہ حکومتوں سے کمپئیر کرینگے تو کارکردگی کا اندزاہ ہو جائے گا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال آمد مریضوں اور لواحقین کے
لئے زحمت بن گئی۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے تمام داخلی دروازے بند کردیا گیا
تھے۔شہری اور مریض گیٹ کے باہر خوار ہوتے رہے۔