Feb 07, 2017 05:52 pm
views : 845
Location : Different Areas
Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah visits different areas
کراچی ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا یونیورسٹی روڈ پر ترقیاتی کام کا جائزہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں یونیورسٹی روڈ کا اچانک دورہ کیا
اور جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شہر میں جاری دیگر تعمیراتی
منصوبوں کا بھی معائنہ کیا اور کام کی رفتار بڑھانے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یونیورسٹی روڈ، طارق روڈ، گلستان جوہر
اور شارع فیصل پر جاری ترقیاتی کام کا اچانک دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے
اپنے اسٹاف کو ٹریفک نہ روکنے کی سختی سے ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سڑکوں کے اطراف تجازوات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے جلد از جلد خاتمے کی بھی ہدایت جاری کیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ حسن اسکوائر سے جامع مسجد بیت المکرم تک ایک طرفہ کی سڑک تعمیر ہو چکی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈی جی پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نیاز سومرو سے
فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کا کام دن رات کرکے پورا کریں۔ وزیراعلیٰ
سندھ نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ طارق روڈ میں سڑک پر گاڑیاں پارک نہ کی
جائیں۔