پشاور، مقبوضہ کشمیر کی آزادی تحریک میں خیبر پختونخوانے بہت خون بہایاہے، مشال ملک
جموں کشمیرلبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشال کا کہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تحریک میں خیبر پختونخوا نے
بہت خون بہایاہے۔خیبر پختونخوا کی حکومت سے اپیل کرتی ہوں کشمیر پر دوبارہ
قبضہ کرنے والوں کے خلا ف ہمارا ساتھ دیں ۔
پشاور میں نجی ہوٹل میں تقریب میں شر کت کے بعدذرائع ابلاغ عامہ کے نمائند
ؤں سے گفتگو کر تے ہو ئےجموں کشمیرلبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشال کا کہنا تھا کہ کشمیر مومنٹ کو کامیاب بنانے کیلئے ہر حد
تک جائیں گے ۔ بیوہ خواتین کی سب سے زیادہ تعداد کشمیر میں ہے۔
جموں کشمیرلبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشال کا مزیدکہناتھا کہ شہر شہر جاکر تحریک آزادی کشمیر کیلئے آواز
بلند کروں گی۔خواتین کے ساتھ بدکاری ، معصوم بچوں پر تشدداور نوجوانوں کو
گولیاں مارنا مقبوضہ کشمیر میں عام ہوچکاہے۔