Feb 07, 2017 07:21 pm
views : 812
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets CM Sindh Syed Murad Ali Shah
کراچی ،گورنر سندھ محمد زبیر سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات
کراچی میں گورنر سند ھ محمد زبیر سے وزیر اعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ نے
گورنر ہا ؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقا ت کے دوران شہر میں میں جا ری ترقیاتی
کاموں کا جا ئز ہ لیا گیا ۔
اس موقع پرگورنر سند ھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ باہمی اعتماد اور قریبی
تعاون سے صوبہ ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرے گا۔ایک بھرپور وژن کے ساتھ
عوام کی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے صوبہ میں مزید سہولیات
فرہم ہوں گی۔
گورنر سند ھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کسی سے مقابلہ کرنے نہیں بلکہ صوبہ
کے عوام کے مسائل کے حل میں تعاون کرنے آیا ہوں۔کراچی ملک کی معاشی شہ رگ
ہے ا س کی ترقی پورے ملک کی ترقی ہے۔ہمیں یہاں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کے
لئے مشترکہ اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ اس کی اصل شناخت کو بحال کیا جاسکے۔
گورنر سند ھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت آپ کے ساتھ ھے ،مل کر
عوام کے مسائل حل کریں گے۔امن و امان کو پائیدار بنانے کے لئے اقدامات جاری
رکھے جائیں گے۔