Feb 07, 2017 07:37 pm
views : 829
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 229 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوست ے روزمنگل کو مارکیٹ میں
غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 229پوائنٹس
کے غیر معمولی اضافے کے بعد 49859 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا
آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 393کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 234 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 143 کمپنیوں کے حصص کے
بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔