کراچی، نرسوں کا الاؤنسز نہ ملنے پر احتجاج، نصرت سحر بھی شریک
الاونسز اور دیگر مطالبات کیلئے کراچی کی نرسیں سڑکوں پر نکل آئیں، پریس
کلب کے باہر دھرنا دے دیا، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اسلم پیچوہو مذاکرات
کیلئے پہنچے مگر نرسوں نے سیکرٹری ہیلتھ سے مذاکرات کا مطالبہ کر دیا۔
شہر قائد کی نرسوں نے بھی ساڈا حق ایتھے رکھ کی صدا بلند کر دی۔
اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگاتی نرسز کراچی کے مختلف سرکاری ہسپتالوں سے
نکل کر سڑکوں پر آ گئیں۔ پریس کلب کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہونے والی
نرسیں ہیلتھ الاؤنس، رسک الاؤنس، ٹائم پے سکیل اور پروموشن دینے کا مطالبہ
کر رہی ہیں۔
بات بڑھی تو اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ اسلم پیچوہو مظاہرین سے مذاکرات کرنے
پہنچے مگر نرسوں نے انکار کر دیا۔ا سپیشل سیکرٹری ہیلتھ اسلم پیچوہو سے
مظاہرین نے دو ٹو ک کہہ دیا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں ہو گا۔
تاہم حکومت نے ان کی مان لی تو سندھ بھر کی تین ہزار نرسز کیلئے خزانے کو ساڑھے پانچ کروڑ ماہانہ کا خرچ برداشت کرنا پڑے گا۔