Feb 07, 2017 10:09 pm
views : 1053
Location : Faizan e Madina
Karachi- Chairman PTI Imran Khan reached Faizan-e-Madina
کراچی، عمران خان عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ پہنچ گئے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
پہنچ گئے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی،
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واڈا،عمران اسماعیل، خرم شیر زمان،
فردوس شمیم نقوی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
بعد ازاں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران چیئرمین تحریک
انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر
بنا تھا۔ اس ملک میں نبی اکرم ﷺ کے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے ۔ نبی کریم ﷺ
نے مدینہ کی ریاست میں جو اصول بنائے تھے وہ ساری دنیا میں ایک مثال بنے
تھے۔ نبی کریم ﷺ کی ریاست مدینہ میں لائی جانے والی جمہوریت کی بنیاد پر
مسلمان سات سو سال تک دنیا میں سپر پاور بنے رہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ہمارے ملک کے حالات خراب ہیں، کرپشن عروج پر
ہے۔ ظلم کی انتہا ہوگئی ہے۔ امیر اور غریب میں فرق ہے۔ ملک کے نوجوانوں میں
پیغام پھیلانے کی ضرورت ہے۔