پشاور، خیبرپختونخوا
کے عوام کو یقین دلاتاہوں ہمارے قول وفعل میں کبھی فرق نہیں آئے گا، مصطفیٰ کمال
پاک
سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کاکہنا ہے کہ ان کیلئے آڈیو یا ویڈیوں
پیغام کوئی اہمیت نہیں رکھتا، پتہ نہیں سلیم شہزاد کس سے ملنے اور کس کے
کہنے پر ملک واپس آئے ہیں ،کسی نے کہا ہوگا مال غنیمت بٹ رہی ہے اس لئے آئے ہوں گے۔
پشاور
پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی
کمال کا مزید کہنا تھا کہ تین بار بلوچستان اوردو مرتبہ پنجاب کادورہ
کیا۔ پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا آکر اچھا لگا،ہمارا قافلہ دن بدن بڑھتا
جارہاہے، خیبرپختونخوا
کے عوام کو یقین دلاتاہوں ہمارے قول وفعل میں کبھی فرق نہیں آئے گا ۔ پی
ٹی آئی حکومت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے جو کام کئے ہیں ،
وہ ٹھیک ہیں مگر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
مصطفی کمال کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی کا آڈیو یا ویڈیو پیغام ان کیلئے کوئی اہمیت نہیں
رکھتا، جو بندہ خود بائیس سال سے را کاایجنٹ بناہوا ہے آج وہ دوسروں پر
الزمات لگارہا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ خواہش تھی کہ مرنے سے پہلے حق کی صدا بلند کروں
، اس لئے نظام کوبدلنے کیلئے ہر پاکستانی کے گھر جانا چاہتا ہوں ۔