کراچی،نرسوں کا مطالبات کے حق میں احتجاج دوسرے دن بھی جاری
کراچی میں نرسوں کا اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے دوسرے دن بھی احتجاج کا
سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ روز سے نرسوں نے کراچی پر یس کلب کے باہر احتجاج
کیا اور دھرنا دے رکھا ہے ۔احتجاجی مظاہر ے میں نر سوں نے ہا تھو ں میں
پلے کارڈز اور بینز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کےمطالبات درج تھے ۔
احتجاج میں شریک نرسوں کا کہنا تھا کہ ان کی تنخواہیں اور الائونسز انتہائی
کم ہیں لہٰذا ان کو فوری طور پر پنجاب کے برابر تنخواہیں اور الائونسز
دیئے جائیں ۔
نرسوں کے مطالبات میں نرسنگ کے عہدے کو اپ گریڈ کرنے سمیت معطل 13 پرنسپلز
کو بحال کرنا بھی شامل ہیں۔ نرسوں نے اپنے مطالبات کے حق میں زور دار نعرے
بازی بھی کی ، مظاہرے میں شریک نرسوں سے چند حکومتی ترجمانوں اور سماجی
تنظیموں کے کارکنوں نے مذاکرات کی کوشش کی لیکن ان کا کہنا تھا کہ وہ
مذاکرات صرف سیکرٹری صحت سے ہی کریں گے ۔