Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 08, 2017 01:05 pm views : 911

Location : CM House

Karachi-CM Sindh chairs meeting about Education.
  • Urdu

کراچی ، سندھ حکومت کا سرکاری اسکولوں میں 6 ہزاراساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

ترجمان وزیر اعلی ہاوس کے مطابق کراچی میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت محکمہ تعلیم کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکریٹری ایجوکیشن نے وزیر اعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 5 ہزار384 اسکولز بند ہیں جن میں سے 4 ہزار 123 کھولنے کے قابل ہیں اور وزیراعلی کی ہدایات اور مدد سے گزشتہ 2 ماہ میں ایک ہزار 261 اسکولز کھولے گئے ہیں جب کہ محکمہ تعلیم میں 26 ہزار اسامیاں خالی ہیں۔
اجلاس کے دوران وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صرف اسکولوں کا کھلنا کافی نہیں بلکہ وہاں پر تعلیمی سرگرمی بھی زوروشور سے ہونی چاہیءں۔ وزیراعلی نے اساتذہ کے ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر پابندی لگا تے ہوئے کہا کہ جن اسکولزمیں اساتذہ کی تعداد زیادہ ہے وہاں سے اساتذہ کو ان اسکولز میں بھیجا جائے جہاں کمی ہے۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں اب اسکولوں کے اچانک دورے کروں گا اوردیرسے کام کرنے سے مسائل ہیں تو فجرپڑھ کرکام شروع کرسکتا ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نئے اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے مارچ 2017 تک 2000 ہزار بند اسکولز کھولنے کا ہدف دے دیا، محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی بھرتی میرٹ پر ہوگی۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کریکولم اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ نصاب کو جدید اورموجودہ تقاضوں کیمطابق بنانا ہوگا۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved