کراچی ، سندھ رینجرز کی لانڈ ھی کامیا ب کارروائی ،گھر میں چھپایا گیا اسلحے کا ذخیرہ برآمد
کراچی میں پا کستان رینجرز (سندھ) کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر یہ
اطلاع ملی کہ ایم کیو ایم لند ن سے تعلق رکھنے والے کچھ شر پسند عناصر نے
تخر یب کاری کی نیت سے لانڈھی نمبر 3کے علاقے میں واقع ایک گھر میں اسلحہ
اور ایمونیشن چھپایا ہوا ہے۔پاکستان رینجرز (سند ھ) نے فوری کارروائی کرتے
ہوئے تلاشی کے دوران گھر کے کونے میں چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن برآمد
کرلیا۔
جس میں ایک عد د 8ایم ایم رائفل ، 6عدد 7ایم ایم رائفل ، 2عد د کلاشنکوف
،ایک عد د پش پاشا، ایک عد د 9ایم ایم پسٹل ، 6عد د مختلف اقسام کی میگز ین
اور مختلف اقسام کے 1019راؤنڈز شامل ہیں۔
ترجمان پا کستان رینجرز (سندھ ) کے مطابق یہ اسلحہ اور ایمونیشن شہر میں بدامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ لے لئے استعمال ہونا تھا۔