Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 08, 2017 02:45 pm views : 887

Location : Muhammad Ali Society

Karachi- Chairman PTI Imran Khan Press Conference
  • Urdu

کراچی ، کبھی نہیں سنا کہ آدھے موٹر وے کا افتتاح ہوا ہو، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاناما کیس کے بعد ہر چیف ایگزیکٹو کرپشن سے خوفزدہ رہے گا،عدالت میں جو حقائق سامنے آرہے ہیں اسی سے پاکستان تبدیل ہوگا،امید ہے پیر سے سپریم کورٹ دوبارہ سماعت کرے گی۔ پاناما کیس میرا نہیں ، 20کروڑ پاکستانیوں کا کیس ہے ، اقتدار میں آکر ذات کو فائدہ پہنچانے والوں کو خوف ہوگا۔ کراچی میں گندگی کے ڈھیر پہلے نہیں ہوا کرتے تھے، کراچی ایسا نہیں تھا جیسا آج ہے ، یہ روشنیوں کا شہر تھا۔کراچی کے مسائل کی وجہ بھی کرپشن ہے۔ تبدیلی کیلئے کرپٹ اشرافیہ کو سزا دینا ہوگی ،ایسی نیب کو 100سال بھی چلائیں تو کرپشن بڑھے گی۔ کراچی میں40 فیصد لوگ سیوریج سے ملا پانی پیتے ہیں ، ہمارے بچے منرل واٹر پیتے ہیں ، عام آدمی کتنا متاثر ہورہاہے۔کراچی میں لوگوں کو جان کر نادرا کارڈ نہیں دیے جارہے۔یہ بنگالی ، پختون اور مہاجروں سمیت سب کا حق ہے ، نادرا کارڈ نہ ملا تو لوگ ووٹ نہیں دے سکیں گے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ قطر کے سفیر نے کہاہے کہ ان کا قطری شہزادے کے خط سے تعلق نہیں، قطری حکومت جانتی ہے کہ ان کی بدنامی ہورہی ہے۔ن لیگ کہتی ہے نجی معاملہ ہے تو وزرا سپریم کورٹ کیوں آتے ہیں ، لوگوں کو سب پتہ ہے کہ قطری خط فراڈ ہے۔شریف خاندان کا اصل منی ٹریل وہ ہے جو اسحاق ڈار نے تحریری اعتراف کیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نیکہا کہ زندگی میں کبھی نہیں سنا کہ آدھے موٹر وے کا افتتاح ہوا ہو،جب سے پاناما آیا نواز شریف صرف فیتے کاٹ رہے ہیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ محمد زبیر کو وزیر اعظم کا دفاع کرنے کے صلے میں گورنر سندھ کا عہدہ ملا، اسد عمر یہاں موجود ہیں اس لئے محمد زبیر کے بارے میں سخت بات نہیں کروں گا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ رانا ثنااللہ اور سعد رفیق عدالت کو دھمکیاں دے رہے ہیں ، ن لیگ میں زیادہ تر لوگ نواز شریف کی کرپشن سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ، 60 فیصد فنڈ پنجا ب کا فنڈ لاہور پر لگادیا گیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ 90ارب لگانے کے بعد بھی لاڑکانہ سے بہتر موئن جو داڑو لگتا ہے ،سندھ کا کوئی والی و وارث نہیں ، پہلے الطاف حسین ڈان بنے ہوئے تھے ،آصف زرداری نہ واپس آتے ہیں نہ دلچسپی لیتے ہیں ، جن کے پاس ملک کی ذمہ داریاں ہیں ان کا سب کچھ باہر لگا ہواہے۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved