پشاور، زبردستی عوام سے کچھ نہیں منوانا چاہتے،مصطفی کمال
پشاورہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ
کمال کا کہناہے کہ انہوں نے 2012 میں بانی متحدہ کی غلط پالیسیوں کی نا صرف
مخالفت کی بلکہ پارٹی کو چھوڑ کر بھی چلے گئے تھے۔
چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا کہ ایک سوال ہمیشہ پوچھا جاتا
ہے کہ فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال میں کیا فرق ہے تو آج میں بتا دیتا ہوں
کہ میں تین سال پہلے عہدے چھوڑ کر چلا گیا۔فاروق ستار اس وقت بھی نوٹس لے
رہے تھے جب الطاف حسین فوج کو گالیاں دے رہے تھے۔ ان کو 22 اگست کو عوام کے
غصہ کا پتا چلا۔
چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا کہ وہ یہ سوچ کر واپس نہیں آئے
کہ یہاں اقتدار ملے گا، زبردستی عوام سے کچھ نہیں منوانا، جو بھی آیا عہدے
کے لئے آیا، ہم نے تو عہدے چھوڑے، پاک سرزمین پارٹی عوام کے لئے کچھ کرنا
چاہتی ہے۔