Feb 08, 2017 03:54 pm
views : 915
Location : Convention Centre
Islamabad- President Mamnoon Hussain addresses
اسلام آباد ، صدر مملکت ممنون حسین کا ایچ ای سی میں تقر یب سے خطاب
صدر مملکت ممنون حسین کا کہناتھا کہ پاکستان افغانستان کو جڑواں بھائی اورعوام
کو دل کے قریب سمجھتا ہے اور اقتصادی راہداری کے فوائد میں افغانستان کو
شریک کرنا چاہتے ہیں۔
صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستان میں زیرتعلیم افغان طلبہ کے اعزازمیں تقریب سے
خطاب کے دوران کہا کہ خطے میں منفی قوتیں دم توڑ گئیں ہیں، خطے کی ترقی کے
لیے اب جوش پرہوش کوغالب اور افہام و تفہیم کے جذبے سے کام لینا چاہیئے۔
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان نے ہرمشکل گھڑی میں افغانستان کا ساتھ دیا،
خطے کی ترقی کے لیے پاک افغان تعاون ناگزیر ہے، پاکستان افغانستان کو جڑواں
بھائی اورعوام کو دل کے قریب سمجھتا ہے، اقتصادی راہداری کے فوائد میں
افغانستان کو شریک کرنا چاہتے ہیں۔
صدر مملکت ممنون حسین کا مزید کہناتھا کہ عالمی مفادات کو باہمی تعلقات پرغالب نہ
آنے دیا جائے اورکشیدگی کو ہوا دینے والے عنصر پر کڑی نگاہ رکھی جائے،
افغان بھائی پاکستان پر اعتماد کریں اور اختلاف پھیلانے والوں کو نظر انداز
کردیں۔