Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 08, 2017 04:32 pm views : 888

Location : Bhikki Power Plant

Sheikhupura- PM Nawaz inaugurates 1180MW Bhikki Power Plant
  • Urdu

شیخوپورہ ،محنت کا پھل ملنے پر فیتہ کاٹیں تو مخالفین برداشت کریں، نواز شر یف

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا  کہ خوشی ہے ہماری محنت رنگ لارہی ہے اور ہمیں پھل ملنے کی خوشی ہے لہذا اگر فیتہ نہیں کاٹیں گے تو کیا کریں گے۔
شیخوپورہ میں بھکھی تھرمل پاورپلانٹ کے معائنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ خوشی کا موقع ہے کہ ہماری محنت رنگ لارہی ہے، بھبکھی پاور پلانٹ کا 84 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ توانائی کے بہت سے منصوبے پایا تکمیل تک پہنچادیے ہیں، پاکستان میں تیزی سے ترقی کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے اور دنیا میں ایسے منصوبوں کی مثال دی جائی گی۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ گوادر میں کام ہورہا ہے، بلوچستان میں تیزی سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں، دہشت گردی میں کمی آئی ہے، پاکستان تیزی سے ترقی کررہا ہے اور یہ ہم نہیں بلکہ دنیا کہہ رہی ہے، 2013 سے پہلے یہاں لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی تھی، پاکستان کے ناکام ریاست بننے کی باتیں ہورہی تھیں لیکن ہم نے ناممکن کو ممکن بنایا۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ خوشی ہے ہماری محنت رنگ لارہی ہے، ہمیں پھل ملنے کی خوشی ہے لہذا اگر فیتہ نہیں کاٹیں گے تو کیا کریں گے، ہم فیتہ کاٹتے ہیں تو آپ کم از کم برداشت کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین سازشیں چھوڑدیں اور آگے بڑھنے میں ہمارا ساتھ دیں کیونکہ ملک آگے بڑھے گا تو ترقی کرے گا لہذا سب کو مل کر پاکستان کو آگے بڑھانے میں مدد کرنی چاہیے۔
وزیراعظم نواز شریف  نے کہا کہ ایک وہ لوگ ہیں جو پاکستان کو لوڈشیڈنگ میں دھکیل کر چلے گئے ہیں اور ہم صرف آج نہیں بلکہ مستقل کا بھی سوچ رہے ہیں، 99 میں ضرورت سے زیادہ بجلی تھی اور جب 2013 میں حکومت میں آئے تو گھنٹوں گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ تھی لیکن آج اس میں کمی آئی ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کا مز ید کہنا تھا کہ آئندہ برس لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی، ہمارا ہدف صرف لوڈشیڈنگ کو ختم کرنا نہیں بلکہ اس کو سستا کرنا بھی ہے۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved